نوشہرہ ورکاں:مہنگی روٹی فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن 5 گراں فروشوں کو جرمانے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مہنگی اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن پانچ گراں فروشوں کو جرمانے تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور وہاں روٹی کا وزن اور قیمت چیک کی مقررہ وزن سے کم اور مقررہ قیمت سے زائد پر روٹی فروخت کرنے والے پانچ افراد ارشاد، جاوید، شہباز، اصغر اور عتیق الرحمان کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 100 گرام کی روٹی 15 روپے اور 120 گرام کا نان 20 روپے مقرر کی ہے جس پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔