لاہور میں مقامی چھٹی کے باعث تعلیمی بورڈ نے 23 اپریل کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں ۔سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ کے تحت کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔23 اپریل کو2شفٹوں میں 9 مضامین کے امتحانات ہونے تھے.مارننگ شفٹ میں 6 اور دوسری شفٹ میں3مضامین کے امتحانات ہونے تھے۔
یاد رہے اس سے قبل ضمنی انتخابات کی وجہ سے 20 اور 22 اپریل کے امتحانات بھی ملتوی کیے گئے تھے۔