مردوں کے سامنے بغیر آستین کے کپڑے پہننا عورت کی ذلت ہے،سابق کینیڈین وزیراعظم
اوٹاوا (آئی این پی) کینیڈا کی سابق وزیراعظم کیم کیبل نے خاتون ٹی وی میزبانوں کو مردوں کے سامنے بغیرآستین کے والے کپڑوں پہننے پر تنقید کانشانہ بنایاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم کی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپر ان کی پیغام سے بحث چھڑ گئی ہے جس میں انھوں نے کہاتھاانھیں سوٹ پہنے مردوں کے سامنے ٹی وی پر بغیر آستین کے کپڑے پہنی خواتین عجیب لگتی ہے۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ مردوں کے سامنے بغیر آستین کپڑے پہننا عورت کی ذلت محسوس کرتی ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ننگے بازوں کے ساتھ خواتین کی ساکھ اورعزت پرحرف آتا ہے۔ انھوں نے خود بحیثیت اٹارنی جنرل 1990بھڑکیلے کپڑے زیب تن کیے تھے۔
عورت کی ذلت