تنخواہ نہ ملنے پر موبائل کمپنی کا سکیورٹی گارڈ ٹاور پر چڑھ گیا کارڈ نکال لئے: فونز خاموش
شجاع آباد(خبرنگار)شجاع آباد بستی شوالہ موبائل کمپنی کی طرف سے سات ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر ٹاور پر تعینات گارڈ جعفر موبائل ٹاور کی مشین سے درجنوں کارڈ نکال کر ٹاور پر چڑھ گیا اور اس نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک کوئی اعلیٰ احکام آکر مجھ سے مذکرات نہیں کرتامیں ٹاور سے نہیں اتروں گا یہ کمپنی والے ہمیں یہاں سے نکلنا چاہتے ہیں سیکورٹی گارڈٖ کے موبائل ٹاور سے کارڈ نکالنے کی وجہ سے شجاع آباد ‘بستی ملوک ‘سکندرآباد‘ جلالپور پیروالہ کے موبی لنک کے ٹاور بند ہوگئے جس سے ہزاروں موبی لنک کے صارفین پریشانی کاسامنا کرنا پڑا آخر ی اطلاعات گارڈ ٹاور کے اوپر ہی موجود تھاجبکہ موقع پر پولیس کی بھاری نفری اور سینکڑوں افراد موجود تھے۔