قومی اسمبلی: وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مذاکرات، معاشی پلان پر بریف کیا

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اکتالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں لیگی رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا نے تحریک انصاف کے دور اقتدار میں خواتین سیاستدان کے ساتھ بدسلوکی پر اپوزیشن کی خوب درگت بنائی۔ حالیہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کے نومنتخب رکن احمد چٹھہ نے انتخاب میں بد انتظامیوں کی نشاندہی کی۔ مائیک نہ ملنے پر شیر افضل مروت نے ڈپٹی سپیکر کو کہا کہ مائیک نہیں دینگے تو میں اپنے اراکین طرف منہ کر کے تقریر شروع کر دونگا اور ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ بعد ازاں ساتھی اراکین انہیں واپس ایوان میں لے آئے، احمد چٹھہ نے وزیر آباد ضمنی انتخابات میں بد انتظامی پر ایوان میں گرما گرم تقریر کی جسکا جواب نومنتخب لیگی رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا نے دیتے ہوئے انہیں ماضی میں پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں لیگی خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں یاد دلوائیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملکی معاشی صورتحال پر ایوان میں تقریر کی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور مستقبل میں معاشی پلان پر بھی ایوان کو بریف کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے اجلاس آج سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن