دینی مدارس کیلئے علیحدہ بورڈ قائم کردیا گیا
کراچی (قمر خان)وفاقی وزارت تعلیم نے دینی و عصری حسین امتزاج پر مبنی نئے تعلیمی بورڈ کے قیام کی منظوری دیدی جس کا نام ’’ مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان‘‘ رکھا گیا ہے۔ بورڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہے جبکہ ملک بھر کے تمام دینی مدارس اس بورڈ سے الحاق یافتہ ہونگے۔’’ مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان‘‘ کے قیام سے اب دینی مدارس کے طلبہ بھی قومی دھارے میں شامل ہونگے اور ان کے لئے بھی دیگر تعلیمی اداروں کی طرح حکومت پاکستان سے منظور شدہ ڈگری اور سرٹیفکیٹ کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ مفتی عبدالرحیم بورڈ کے صدر جبکہ مہتمم بنوریہ مولانا نعمان نعیم نائب ہوں گے ۔ شیخ الحدیث مفتی محمد ناظم اعلی جبکہ مولانا الطاف الرحمن کو ناظم الحاق مقررکیا گیا ہے ۔