عید کے3 روز گورنرہائوس خیبر پی کے عوام کے لئے کھولنے کا اعلان
پشاور ( نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے غلام علی نے عیدالفطر کے 3 روز گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر گورنر ہاؤس ہر خاص و عام کیلئے کھلا رہے گا، لوگ عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک آسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عید کے تیسرے روز گورنر ہاؤس کو خواتین، بچوں اور فیملیز کیلئے مختص کیا ہے۔