راولپنڈی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے جوانوں اور افسروں پر زور دیا ہے کہ خطرے کے تمام پہلوﺅں سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاری پرتوجہ دیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو فارمیشن سطح کی تربیتی شعبوں کے معائنہ کیلئے بہاولپور کینٹ اور خیرپور ٹامیوالی کے دورہ کے موقع پر کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں صحرا میں روایتی آپریشن شامل ہیں جن میں مشینی دستے اور پاک فضائیہ حصہ لے رہے ہیں۔ عسکریت پسندی کے خلاف آپریشنز کی تربیت بھی ان مشقوںکا حصہ ہے۔ آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوںکی جانب سے تربیت کے اعلیٰ معیار کے مظاہرہ کو سراہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام خطرات سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کو ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔ آرمی چیف نے تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے خیرپور ٹامیانوالی کا بھی دورہ کیا۔
"کون دیکھتا ہے"۔
May 03, 2024