بوچھال کلاں، موٹروے کے دوسرے فیز پر کام شروع
چکوال( نامہ نگار)بوچھال کلاں، للہ منی موٹروے کے دوسرے فیز پر کام شروع کر دیا گیا ،صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے گزشتہ روز دوسرے فیز کا افتتاح کیا۔ تقریب کا اہتمام صوبیدار نذر حسین مارٹن اور دیگر نے کیا تھا۔ اس موقع پر ایک بچھڑے کا صدقہ دیا گیا ،ٹھیکیدار ایم افضل خان ،ملک آصف مقبول اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔صوبیدار نذر حسین مارٹن نے صوبائی وزیر کی خدمات کو سراہا ،بوچھال کلاں تا للہ منی موٹروے 1ارب دس کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔