امریکہ کا ترکی میں مقیم شامی مہاجرین کیلئے مزید 135 ملین ڈالر امداد کا اعلان
استنبول (آن لائن+این این آئی) امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان استنبول میں چار گھنٹوں تک جاری ملاقات کے بعد جوبائیڈن نے شامی مہاجرین کیلئے 135 ملین ڈالر کی مزید امداد کا اعلان کر دیا۔ امریکی نائب صدر کے دورہ ترکی کا ایک مقصد یہ تھا کہ اسلامک سٹیٹ کے خلاف جاری بین الاقوامی اتحادی کارروائیوں میں ترکی کو سرگرم کردار ادا کرنے پر آمادہ کیا جائے، تاہم فریقین کے درمیان اس موضوع پر اختلافات برقرار ہیں۔شام کے دارالحکومت دمشق سے متصل مشرقی الغوطہ شہر میں محفوظ مقام کی طرف فرار کی کوشش کرنیوالے کم سے کم 100 خاندانوں کے مرد اور خواتین کو حراست میں لے لیا ۔
امریکہ / امداد اعلان