ہنرمند افرادی قوت کے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے: ڈاکٹر فضل احمد خالد
لاہور (سٹاف رپورٹر) ٰیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا ہے ہنرمند افرادی قوت کے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے اس امر کا اظہار انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے غیر تدریسی عملے کی تربیتی ورکشاپ کے شرکاءمیں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کے مہمانا ن خصوصی میں ایچ ای سی کی ایڈوائزر ڈاکٹر شاہین خاں اورڈائرکٹر لرننگ معین الدین قریشی نے شرکت کی۔ جبکہ ورکشاپ میں ایڈمن سیکشن کے271افراد نے شرکت کی وائس چانسلر نے کہا کہ تربیتی ورکشاپس روز مرہ معمول کے مطابق کاموں میں ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے روزمرہ مسائل کے حل کے لئے آئی سی ٹی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عملے کی صلاحیت کی تعمیر اداروں کے پنپنے کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ بہترابلاغیاتی و انتظامی مہارتیں اہداف کے حصول کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمشن کی مشیر برائے لرننگ اور انوویشن ڈاکٹر شاہین خان نے کہا کہ ہنر مند افرادی قوت دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے لازمی ہے. انہوں نے کہا کہ آئی ٹی میں مہارت عملے کی صلاحیتوں کے پنپنے کے لئے ناگزیر ہے۔ تقریب کے اختتام پرڈاکٹر شاہین خان اور وائس چانسلر نے شرکاءمیں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے، تقریب میں، ڈاکٹر غلام عباس انجم، رجسٹرار محمد آصف، آرگنائزر رب نواز لودھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔