ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفیؐ کا انعقاد
وہاڑی(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد ضلعی دفتر میں کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سعید اللہ مغل ، صدر بار ملک شبیر اعوان نے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک عاصم ، سینئر سول جج رحمت علی دیگرججز سرفراز احمد، محمد عمران فاروق، جنرل سیکرٹری بار مسعود ظفر چودھری نے مہمانان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کی معروف نعت خواں مجاہد علی شاہ ، رائو محمد جاوید، محمد یار فریدی، محسن رضا سعید، اختر حسین شیرانی نے نعت رسول مقبول پیش کیں صدر کلرکس بار مہر ارشاد اڑوڑ، جنرل سیکرٹری طاہر خاں، رشید احمدنے محفل میلاد کے تمام انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوب صورت ایمان افروز محفل انعقاد یقینی بنایا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل نے اپنے خطاب میں کلرکس کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ رحمت دو عالم کی آمد کے مبارک موقع پر ہمیں آپس کی نفرتوں کو دور کرکے محبت و اخوت کا جذبہ پروان چڑھانے کا عزم کرناچاہیے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک دنیاوی عہدوں کی کوئی اہمیت نہیںعبادات و نیک اعمال کی قبولیت کا معیار صرف اور صرف نیک نیتی کی مرہون منت ہے۔