آسٹریلیا ویمن نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے شکست دے دی
برسبین (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے ہرا کر سیریزچار صفر سے جیت لی۔ برسبین میں کھیلے گئے چار میچوں کی سیریز کے آخرحی ون ڈے میں میزبان آسٹریلیا نے220 رنز جوڑے۔ اوسبورن نے47 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ کپتان ثناء میر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ویمن ٹیم کو دس رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا، اوپنر جویریہ خان کے 54 رنز سے کچھ حوصلہ افزائی ہوئی جس کے بعد پھر وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں۔ تمام کھلاڑی انچاس اعشاریہ چار اوور میں 183 رنز پرپویلین لوٹ گئی۔ سینتیس رنز کی فتح سے کینگروز نے سیریز چار صفر سے جیت لی۔