مصباح ایشیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس) ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیت کر مصبا ح الحق ایشیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ۔ انہوں نے پاکستان کے جاوید میانداد‘سری لنکا کے ارجنا رانا ٹنگا ‘بھارت کے سوراو گنگولی اور مہندرا سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑا ہے ۔ مصباح الحق نے بطور کپتان دسویں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے ۔ جاوید میانداد نے 8‘رانا ٹنگا نے 8‘گنگولی9اور دھونی 9ٹیسٹ سیریز جیت چکے ہیں ۔