پاکستان سپرلیگ کیلئے انٹرنیشنل کوچز کی شمولیت کا سلسلہ جاری
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپرلیگ کے لئے مزید تین انٹرنیشنل کوچز نے معاہدہ کر لیا۔ پی ایس ایل کے ساتھ شامل ہونے والے نئے کوچز میں سری لنکن سپرسٹار بیٹسمین سنتھ جے سوریا بطور کوچ آسٹریلیا کو دو ہزار تین اور دو ہزار سات میں ورلڈکپ جتوانے والے آسٹریلوی کوچ جان بکانن اور سابق بھارتی فاسٹ باؤلر ونکٹیش پرساد بھی پی سی ایل کا حصہ ہونگے۔آسٹریلوی کوچز ڈین جونز، سٹیو رکسن اور سائمن ہیلمٹ بھی پاکستان سپرلیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ انگلش کوچز مائیک نیو ویل اور این پونٹ جبکہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ نوسور تھی اور ڈیل بیکینسٹین نے بھی پاکستان سپرلیگ میں بطور کوچز فرائض انجام دینے کا معاہدہ کر لیا ہے۔