عالمی نمبر ایک نڈال کا آسٹریلین اوپن میں سفر اختتام پذیر
ملتان (سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال آسٹریلین اوپن کے کواٹر فائنل میں میرین سیلک کے خلاف میچ کے 5 ویں سیٹ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ نڈال کورٹ میں کافی تکلیف میں دکھائی دیئے کروشیا سے تعلق رکھنے والے سیلک کی کامیابی کا سکور 2-6, (7-5) 7-6, 3-6, 6-3 اور 0-2 رہا۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ برطانوی نمبر 2 کائل ایڈمنڈ سے ہوگا۔ 264 گرینڈ سلام میچوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب نڈال ریٹائر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ آسٹریلین اوپن 2010ء میں برطانوی کے اینڈی مرے کے خلاف کوارٹر فائنل جاری نہیں رکھ پائے تھے۔