حسن علی ‘فخر زمان کو انعام ملنے والی ایک گھڑی کی قیمت 23لاکھ روپے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)حسن علی کو انعام کے طور پر گولڈن بال ٹرافی اور ایک کلائی گھڑی دی گئی جبکہ فخر زمان کو بھی ایک عدد ٹرافی کیساتھ کلائی گھڑی دی گئی ۔ذرائع کے مطابق اس گھڑی کی قیمت 22 ہزار 190 ڈالر ہے اور پاکستانی روپوں میں اس کی قیمت تقریباً 23 لاکھ کے قریب بنتی ہے۔ یہ گھڑی سوئٹزر لینڈ کی مشہور گھڑی ساز کمپنی ’’ہیوبلوٹ‘‘ نے بنائی ہے اور اس کی کلاسک فیوڑن لائن کی رینج سے تعلق رکھتی ہے۔