پابندی نامنظور‘ حکومتی مداخلت بند‘ اکاؤنٹس پی ایف ایف کے حوالے کئے جائیں
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن خانیوال کی جنرل کونسل کا اجلاس زیرصدارت عالم خان نیازی منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرپرست جاوید خان وردگ،جنرل سیکرٹری میاں عبدالباری،ممبر پنجاب کونسل چوہدری عبدالجبار محمد عارف، سمسن دتہ، نوازش شاہ ،محمدشفیق ،محمدطارق پہلوان، آغا کوثر ، رضا شاہ،محمداکرم قریشی،مقبول احمد، نظام خان، رائو محمد یعقوب، محمدظفر ارشاد، غلام علی،فوجی عاشق، ذوالفقار بھٹہ،رانا توفیق، عارف عابد علی قریشی ،محمدسہیل،ثمر عباس، عبدالجبار نکو نے شرکت کی اجلاس میں چوہدری عبدالجبار نے قرار داد پیش کی کہ فیفا کی طرف سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن پر لگائی گئی پابندی نامنظور اور حکومتی مداخلت بند کرکے فٹ بال ہائوس اور فیڈریشن کے اکائونٹس فیفا کی منظور شدہ فٹ بال فیڈریشن کے حوالے کئے جائیں اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اجلاس میں گزشتہ روز وفات پانے والے نیشنل ریفری میں فیصل زمرد عباس کیلئے دعائے مغفر ت بھی کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10نومبر سے شروع ہو نے والا آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کچاکھوہ کو کامیاب کرایا جا ئے گا نومبر کے مہینے میں انٹر تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ پر تحصیل سے دو ٹیمیں شامل کی جائیں گی جبکہ انٹر تحصیل انڈر17 ٹورنا منٹ دسمبر میں خانیوال میں ہوگا ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے ریفریز کے خواہشمند وں کے لئے ریفری ریفریشنز کورس نومبر کے آخر میں کروایا جائے گا ماہ دسمبر میں فٹ بال قوانین سے آگاہی سیمینار منعقد ہوگا آئندہ اڈی ایف اے کی ٹیم جاوید خان وردگ اور بھائی عارف محمود کی نگرانی میں بنائی جائے گی ۔