قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ محمد اکرم کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے وقار یونس کی جانب سے درخواست جمع ہونے کے بعد قومی ٹیم کے باولنگ کوچ محمد اکرم کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس کے انتخاب کے بعد پاکستان ٹیم کے آفیشلز میں بیک وقت دو فاسٹ باولنگ کوچز کی کوئی گنجائش نہیں ہے ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو محمد اکرم کے مستقبل کے بارے میں کوئی لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا اس سلسلہ میں محمد اکرم کی خدمات پاکستان اے ٹیم کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے حوالے کرنے کے بارے میں بھی غور شروع کر دیا ہے۔