پاکستان کو کیویزکیخلاف تاریخ کا پہلا کلین سوئپ
آکلینڈ(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈکے خلاف حالیہ سیریز کے پانچوں میچوں میں شکست سے دوچار ہوئی جو اس کا کسی بھی ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریزمیں مجموعی طورپر تیسرا کلین سوئپ ہے جو اس سے قبل مارچ1988 میں ویسٹ انڈیزمیں اورجنوری2010 میں آسٹریلیامیں ایسی صورتحال کا سامناکرچکی ہے۔علاوہ ازیں یہ مجموعی طورپر دسواں موقع تھا جب پاکستان کو تین یا زائد میچوں کی ون ڈے سیریزمیں کلین سوئپ کا سامناکرنا پڑا تھا