آسٹریلوی صحافی نے بھارتی کرکٹرز کو خاکروب قرار دیدیا
سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی صحافی نے کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کو قذافی سٹیڈیم کی صفائی کرنےوالے خاکروب قرار دے دیا۔ڈینس نامی آسٹریلوی صحافی نے تضحیک آمیز انداز میں کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کی تصویر کواپنے ٹوئٹ پر شیئرکیا ہے اور اس پر کمنٹس کئے ہیں کہ”خاکروب ورلڈ الیون کے میچ سے قبل سٹیڈیم کی صفائی کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں“پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے افتتاحی میچ پرجہاں پاکستانی خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہیں بین الاقوامی شائقین کرکٹ اور مبصرین بھی خوب پرجوش دکھائی دیئے۔آسٹریلوی سپورٹس صحافی ڈینس نے بھی جہاں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے وہیں انہوں نے بھارت پر تیر چلانے سے گریز نہ کیا۔ڈینس نے ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کی ایک تصویر ٹوئٹ کی اوراس پر پیغام لکھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں خاکروب آزادی کپ کے افتتاحی میچ سے قبل صفائی کے کام میں مصروف ہیں۔ڈینس کے اس پیغام پر بھارتی شائقین کرکٹ خاصے برہم دکھائی دیئے۔