شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ کے چوتھے روز دو میچز کھیلے گئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ کے چوتھے روز دو میچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ گارڈ گروپ /نیوایج اور الائیڈبینک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو الائیڈ بینک 8-5 سے جیتنے کے باوجود فائنل کے لئے کوالےفائی نہ کر سکی۔ بہتر گول اوسط پر گارڈ گروپ /نیوایج کی ٹیم نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے میچ میں باڑیز کی ٹیم نے حبیب میٹرو لائنز کی ٹیم کو 11-8 سے شکست دے کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ حبیب میٹرو لائنز اب سب سڈری فائنل کھیلے گی۔