فٹنس بہتر‘ انگلینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرونگا: محمد عامر
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہاہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل لگائے ٹریننگ کیمپ نے انہیں اپنی فٹنس بہتر بنانے میں مدد دی ۔کیمپ میں جس طرح کا ورک آئوٹ کرایا گیا فٹنس لیول بڑھے گا،پی سی بی کی جانب سے ہر دو ہفتے کے بعد فٹنس ٹیسٹ لینا ایک اچھا قدم ہے۔ انگلینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے اچھی لگتی ہے ،سب ہی فاسٹ بائولر انگلینڈ کی کنڈیشنز کو پسند کرتے ہیں ،امید ہے کہ میں یہاں اچھا پرفارم کروں گا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اچھے کوچ ہیں جو کھلاڑیوں میں گھل مل جاتے ہیں جس سے انہیں آسانی ہوتی ہے۔