ہائیکورٹ : چیئرمین پی سی بی، نجم سیٹھی کی برطرفی کیخلاف درخواست مسترد
لاہور(وقائع نگار خصوصی)ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے سیاسی بنیادوں پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے پر چیئرمین پی سی بی شہریار خاں اور نجم سیٹھی کی برطرفیوں کے لئے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔