حکومت نے ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبے بنائے: زمرد یاسمین
لاہور ( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ،دھرنا سیاست کرنے والوں کو دھڑن تختہ ہوگیا ہے ملک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے منصوبے بنائے۔ حکومت پنجاب نے تعلیم کو ترقی دینے کے لئے وسائل کا دائرہ کار پاکستان تک بڑھایا تاکہ پاکستان کے ذہین محنتی اور کم وسائل طالب علموں کو ترقی کے برابر مواقع حاصل ہوں ۔