شیخوپورہ میں جاوید لطیف کا ڈی پی ایس سکول کے قیام کا اعلان
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)شیخوپورہ کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے مسلم لیگ ن سٹی کے ایم این اے میاں جاوید لطیف کی سفارش پر شیخوپورہ میں ڈویژنل ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے قیام کا نہ صرف اعلان کر دیا ہے بلکہ اکتوبر 2016سے ڈویژنل سکول شیخوپورہ میں کلاسز کا آغاز بھی کر دیا جائے گا اس سکول کے قیام سے شیخوپورہ میں سرکاری سطح پر عوام کو معیاری اور سستی تعلیمی درسگاہ مل سکے گی اور اس کے ساتھ دیگر سرکاری سکولوں میں بھی مقابلہ کا رجحان پیدا ہوگا جس سے شیخوپورہ میں معیار تعلیم بھی بلند ہوگا اکتوبر میں ڈویژنل پبلک سکول کا افتتاح مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف ایم این اے کریں گے شیخوپورہ میں اس سکول کے قیام سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ضلع حکومت شیخوپورہ نے سکول کے قیام کے لیے دن رات کام کرنا شروع کر دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سکول شیخوپورہ سرگودھا روڈ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے قریب ایک سرکاری بنگلہ میں عارضی طور پر بنایا گیا ہے اور اس کی توسیع بلڈنگ کی تعمیر پر کام بھی تیزی سے جاری ہے۔