ساہیوال چیمبر کے انتخابات مکمل‘ عامر صدیق صدر منتخب
ساہیوال (نامہ نگار) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابا ت مکمل ہو گئے ہیں جس میں چیمبر کے سابق صدر چوہدری محمد حسین زاہد کے نامزد امیدوار محمد عامر صدیق کثرت رائے سے صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے اتحادی ڈیموکریٹک گروپ کے شیخ فیصل اکرام سینئر نائب صدر اور احسن عبداللہ بٹ نائب صدر منتخب کر لیے گئے ہیں ۔یہ بات چیمبر کے موجود ہ سینئر نائب صدرمحسن کریم نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران یکم اکتوبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔واضح رہے کہ نومنتخب سینئر نائب صدر شیخ فیصل اکرام معروف صنعتکار اور شیخ ویلفیئر فائونڈیشن کے بانی صدر شیخ محمد اکرام مرحوم کے صاحبزادے ہیں ۔ساہیوال چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے انتخابات میں ڈیمو کریٹک اور فائونڈر گروپ کے مشترکہ امیدواروں نے کارپوریٹ کلاس کی چاروں نشستوں پر کامیابی حاصل کی لیکن ایسوسی ایٹ کلاس کی صرف ایک نشست جیت سکے جبکہ نوتشکیل شدہ اپنا گروپ کے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔