ساھیوال /گگو منڈی :سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے گزشتہ روز رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا اور معززین علاقہ فقیر حسین ،شاہد اسلام ،ڈاکٹر غلام نبی ،ملک افتخار اعوان ،چیئر مین یونین کونسل سردار امجد ڈوگر اور دیگر سے ملاقات کی چک نمبر 104/ای بی میں لوگوں کے مطالبہ پر اپنی جیب سے ایک ہزار فٹ سولنگ لگانے کا وعدہ کیا جس پر کام بھی شروع کروا دیا ہے ۔جبکہ دریائے ستلج کے پار 600افراد پر مشتمل آبادی چکر موتیاں والہ کے معززین نے کہا کہ ان کے گاﺅں میں سکول نہیں ہے اور بار بار کے مطالبہ کے باوجود حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا جس پر چوہدری نذیر احمد جٹ نے اپنی جیب سے پرائمری سکول کی بلڈنگ بنانے کا اعلان کیا اور تعمیراتی اخراجات کے لیے درکار رقم اسی آ بادی کے لوگوں پر مشتمل لوگوں کے حوالے کر دی اور سکولکی بلڈنگ پر تعمیراتی کام جاری ہے ۔اس موقع پر چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا کہ میں حکومت میں ہوں یا نہ ہوں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024