نارنگ منڈی:گھر کے اوپر گزرتے تار سے چھو کر 6 بچوں کا باپ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا‘ ورثاءکا احتجاج
نارنگ منڈی (نامہ نگار) گھر کے اوپر سے گزرنے والے 11 ہزار وولٹیج کے تار سے چھو کر کرنٹ لگنے سے 6 بچوں کا باپ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا جس پر ورثاءاور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں ہردو سیہول مسلم میں اکرم مکان کی چھت پر گرمی کے باعث پانی چھڑک رہا تھا کہ اچانک مکان کے اورپر سے گزرنے والی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھونے کے باعث موقع پر دم توڑ گیا۔ واضح رہے مشتعل مظاہرین نے کہا کہ متعلقہ حکام کو آگاہ کیا کہ 11 ہزار کے وی کی تاریں مکانوں اور دکانوں کے اوپر سے گزرتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
دم توڑ گیا/ احتجاج