عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گمراہی اورغیر یقینی پھیلا کر جمہوریت گرانے کی سازش میں ملوث تھی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس ناشکرے ،بےاعتبار اور ضدی شخص کی چیخوں کے علاوہ کچھ نہیں تھی ،تحریک انصاف نون لیگ سے ہونے والے معاہدے سے پھر گئی ہے۔ الزام تراشی ہی کرنا تھی تو جوڈیشل کمیشن پر معاہدہ کیوں کیا؟ پی ٹی آئی گِھسے پِٹے الزامات کا بین کرنے کی بجاۓ تعمیری سیاست اور عوامی خدمت پر توجہ دے ، سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی شکست و ریخت کی وجہ دھاندلی نہیں بلکہ اُس کی ناقص ترین کارکردگی تھی۔تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی مانند تباہی کے راستے پر چلنے سے گریز کرے-
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024