کراچی:کوئٹہ میں دہشت گردی کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر کے حساس اور سرکاری مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی .انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ہائی الرٹ کے باعث تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں موجود رہیں۔آئی جی سندھ نے کراچی کے داخلی راستوں اور ناکوں سمیت سندھ بھر میں موجود پولیس ٹریننگ کالجز اور پولیس اسکولوں کی سیکورٹی سخت کی بھی ہدایت جاری کی ہیں۔صوبے پنجاب میں لاہور،ملتان اور فیصل آباد سمیت مخلتف شہروں میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے.
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024