لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اورکارکنوں کا ڈسپلن تاریخ بناتاہے، قوم ان رہنماؤں کی عزت کرتی ہے جو عوام سے پیارکرتے ہیں، خیبر پی کے میں کئی اداروں میں اصلاحات لائے ہیں، خیبرپی کے میں حکومت نے صوبے کے تمام بچوں کی ذمہ داری لی، انہوں نے کہا کہ سندھ اورپنجاب پولیس کوسیاسی مقاصد کیلئےاستعمال کیاجارہاہے،خیبرپی کےمیں پولیس کوبہترکردیاہے،انسان عہدےبناتاہےعہدہ انسانوں کونہیں۔ عہدہ ملےتوذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے ، کامیابی منظم ہونےسےآئےگی،انہوں نے کہا کہ مغرب میں ادارےبہت مضبوط ہیں، ہمارےاندراچھےاوربرےکی تمیزختم ہوچکی ہے، مغرب میں انسانوں سےزیادہ جانوروں کےحقوق ہیں، پاکستان میں بچوں پرظلم کیاجاتاہے، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ علیم خان این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے پٹیشن دائر کرینگے-
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024