محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑیوں کے ٹیکس نادہندگاں کیخلاف 20مارچ سے شروع کی جانے والی مہم کے دوران اب تک 6378 گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے گئے ۔جن میں 3136 گاڑیوں کو کراچی میں ، 1151کو حیدر آباد ،577کو سکھر ،516کو لاڑکانہ ،575 کو میر پور خاص اور 423گاڑیوں کو شہید بے نظیر آباد میں چیک کیا گیا۔چیکنگ کے دوران 263گاڑیوں کو ٹیکس کی عدم ادائیگی اور دستاویزات کی کمی کے باعث ضبط کرلیا گیا جبکہ 784گاڑیوں کے کاغذات بھی قبضے میں لئے گئے تاہم ٹیکسز اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد 366 گاڑیوں کے کاغذات واپس کردئیے گئے۔مہم کے دوران اب تک کراچی میں 7لاکھ 18 ہزار 126روپے ، حیدرآباد میں 4لاکھ 24ہزار 269روپے ، سکھر میں 2لاکھ 29ہزار 211روپے ، لاڑکانہ میں 90ہزار روپے ، میرپورخاص میں 4لاکھ 45ہزار 188روپے اور شہید بینظیر آباد میں 8لاکھ 86ہزار 199روپے ٹیکس اور 4لاکھ 69ہزار 152روپے جرمانے کے وصول کئے گئے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024