نوازشریف، صدرمملکت ، چیئرمین سینیٹ ، وزیرداخلہ ،آصف زرداری، عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیادت کی کوئٹہ اور پاراچنار میں بم دھماکوں کی شدید مذمت
قومی سیاسی قیادت نے کوئٹہ اور پاراچنار میں ایک ہی روز ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت کر دی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔ دہشتگردی کے ایسے واقعات کو ریاستی طاقت سے کچل دیا جائیگا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ دہشتگرد آخری سانس لے رہے ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائیگا۔ انہوں نے دھماکوں کے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، سابق صدرآصف زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے بھی دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ '