محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی توقع ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا. سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. گزشتہ روز قلات ملک کا سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ کالام میں درجہ حرارت تین بگروٹ چار، دیر، راولاکوٹ اور استور میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024