پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر ہر کوئی خوب پرجوش تھا ، سٹیڈیم بھی کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ،نوجوان، خواتین ،فیملز، بڑے اور بچے ہر کوئی چھے سال بعد ہونے والا پہلا انٹرنیشنل میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم آیا -
شائقین نے میچ کو بھرپور انجوائے کیا ، ہر چھکے چوکے پر بھنگڑے ڈالے ، خوب شور شرابابھی کیا ، نہ صرف پاکستان بلکہ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی اسی طرح سپورٹ کیا گیا -
کوئی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہن کر آیا تو کسی نے منہ پر سبرہلالی پرچم پینٹ کیے ہوئے تھے، چھوٹے بچوں کی مستیاں بھی قابل دید تھیں -
ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو اور چچا کرکٹ نہ آئے یہ تو ہو ہی نہیں سکتا تھا ، پاکستان کا پرچم اٹھائے چچا کرکٹ بھی کھلاڑیوں کو دیکھ خوب جھومے ۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ہی پاکستان کے ویران میدان ایک بار پھر آباد ہو گئے ،شائقین کرکٹ کہتے ہیں کہ ان کیلئے یہ دن عید سے کم نہیں
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024