لاہور: اسپتال کے سامنے بچے کو جنم دینے کے معاملے پر محکمہ صحت کے 2 افسران معطل
تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال رائیونڈ کے سامنے بچے کو جنم دینے کے معاملے پر غفلت برتنے پر محکمہ صحت پنجاب نے دو افسران کو معطل کردیا ہے۔لاہور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال رائیونڈ کے سامنے بچے کو جنم دینے کے معاملے پر غفلت برتنے پر محکمہ صحت پنجاب نے دو افسران کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل رائیونڈ کے اسپتال میں ڈاکٹر کی غیرموجودگی کے باعث حاملہ خاتون نے سڑک پر ہی کھلے آسمان تلے بچے کو جنم دیا تھا.