قومی ایئر لائن کی کراچی آنے والی پرواز میں 2ایئرہوسٹس آپس میں لڑ پڑیں۔ لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 313میں 2 ایئرہوسٹس آپس میں لڑ پڑیں۔ دونوں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں کی جانب سے مسافروں کے سامنے اس قدر شور شرابہ کیا گیا کہ طیارے میں موجود بچے سہم گئے اور طیارے میں موجود تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر ان میں بیچ بچا ئوکرانے لگا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں میں اس طرح کے واقعات اور مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا روز کا معمول بن گیا ہے۔ چند ماہ پہلے بیرون ملک جانے والی ایک پرواز میں پائلٹ غیر ملکی دوشیزہ کو کاک پٹ میں لے آیا تھا اور معاون پائلٹ کو باہر نکال دیا گیا تھا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024