پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ کی طاقت سے چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں گے.سابق صدر آصف زرداری، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران گٹھ جوڑ کا لاہور شو فلاپ ہو گا. مال روڈ جلسے سے شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کا استعفی نہیں لیا جا سکتا.پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے شیطان کے بارے میں کیا بات کی جاسکتی ہے. نواز شریف ووٹ کی طاقت سے چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کراچی سے لوگ اٹھ کر مال روڈ پر سانحہ ماڈل ٹاون کا بدلہ لینے آئے ہیں. کراچی میں بوری بند لاشوں کا حساب تو دے دیں، یہ لوگ کراچی میں امن و امان قائم کرنے کا بدلہ لینے لاہور آئے ہیں۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024