پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے ، ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے تک کمی متوقع

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل ہوگئی جس کے بعد پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کاامکان ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 13.083 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا،مارچ 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.506 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.206 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.246 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

اقوام کا زوال 

سفینہ سلیم  جب ریاستیں ناکام ہوتی ہیں اور قومیں زوال کی جانب لڑھکنے لگتی ہیں تو ان کے بازاروں میں علم نہیں فتنہ فروخت ہوتا ...