پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پیدائشی نااہل ہیں.عمران کےخلاف فیصلہ آیا تو یہ نوازشریف کی نااہلیت کےساتھ بیلنس کرنے کے مترادف ہوگا.پارلےمنٹ کااحترام ہوتاتو میرے خلاف گریڈ 20 کا افسرواجدضیا مجھے جھوٹااور فراڈیانہ لکھتا.اسپیکر صاحب جو آج کہہ رہے ہیں ، یہ تو 28 جولائی کے فیصلے سے شروع ہوچکاہے۔ جمعہ کو کیپٹن (ر) صفدر نے نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پیدائشی نااہل ہیں،عمران کےخلاف فیصلہ آیا تو یہ نوازشریف کی نااہلیت کےساتھ بیلینس کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی نااہلی ریاست کےخلاف سازش تھی.نوازشریف پاک چین اقتصادی رائداری کے ذریعے دنیا کو قریب لائے ۔انہوں نے کہا پارلےمنٹ کااحترام ہوتاتو میرے خلاف گریڈ 20 کا افسرواجدضیا مجھے جھوٹااور فراڈیانہ لکھتا. نوازشریف کو عوام نے نہیں عدالتوں نے نااہل کیا۔ انہوں نے کہا جولائی کے فیصلے نے جو نقصان دیاہے خدشہ ہے کہ اس کافیز ٹو نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا اسپیکر صاحب جو آج کہہ رہے ہیں ، یہ تو 28 جولائی کے فیصلے سے شروع ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا جسٹس منیر کا نظر یہ ضرورت آج بھی زندہ ہے، صفدربھٹو کو جنتی گردانتاہوں۔ انہوں نے کہا چین نے نوازشریف کو 60 ارب ڈالر کا ادھاردیا، اب کوئی چین سے ادھار لےکردکھائے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا سیاستدان ایک ادارہ ہوتے ہیں.
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024