کمانڈر پاکستان فلیٹ اور پاکستان بحریہ کے جہازوں نے ماریشس کی آزادی کی پچاس سالہ تقریبات میں شرکت کی‘ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے ماریشس کی صدر‘ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں. ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ اور پاکستان بحریہ کے جہازوں نے ماریشس کی آزادی کی پچاس سالہ تقریبات میں شرکت کی پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر ماریشس کی بندرگاہ لوئس پر لنگر انداز ہوئے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے ماریشس کی صدر‘ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں مشن کمانڈر کموڈور جاوید اقبال اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسر بھی شریک تھے۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعان کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں کے افسران اور عملے نے ماریشس کے کوسٹ گارڈ ٹریننگ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ ماریشس کی آزادی کی پچاس سالہ تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس نصر پر تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024