ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ہے: مشتاق احمد
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ آزادی کپ کے تینوں میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا میں جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ تین میچوں کی سیریز کے بعد جب ورلڈ الیون کے کھلاڑی اپنے ممالک میں جائیں گے تو پاکستان کی تعریف کرینگے تو مزید اعتماد بحال ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم لاہور کے علاوہ کراچی اور دیگر ممالک میں بھی میچز کا انعقاد کرینگے جس کے بعد پی سی بی کسی مکمل سیریز کی میزبانی کے لیے آئی سی سی کو کہہ سکے گا۔ پاکستان سپر لیگ کے زیادہ سے زیادہ میچز کراچی میں رکھے جائیں تاکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو سکے۔ جو پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے اچھا ہے۔