لاہور ہائی کورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیا۔ اشتیاق چودھری نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ادویات ساز کمپنیوں نے دوائی کی قیمتوں میں 20سے 70فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جس سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عام لوگوں پر مزید بوجھ پڑے گا، لہذا عدالت قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024