پیسے کے زور پر سینٹ الیکشن لڑنے والوں کو ناکامی ہو گی: خواجہ سعد رفیق
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کی شہ رگ ہے،یہاں کےمسائل گھمبیر ہیں،اور لوگوں کواحساس محرومی سے نکالنےکیلئے کردارادانہیں کیاگیاانھوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں بلوچستان کی نمائندگی خوش آئند ہے،ہماری خواہش ہےسینیٹ انتخابات میں سب کونمائندگی ملے،،کہتے ہیں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں سیاست میں بات چیت سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے،، پیسے کے زور پر سینٹ الیکشن لڑنے والوں کو ناکامی ہو گی،ادھر بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل نظر انداز کرنے سے احساس محرومی پیدا ہوا ہےیہاں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہونےچاہئیں دعاہےسینیٹ انتخابات میں بی این مینگل کےامیدوارکامیاب ہوں،