شیخ رشید25 اکتوبر کو ملتان پہنچیں گے 26 مظفرگڑھ‘27 کو ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے
ملتان (سپیشل رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے صدر‘ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد 25 اکتوبر کو ملتان پہنچیں گے وہ 26 اکتوبر کو مظفرگڑھ‘ 27 اکتوبر جمعہ کو ملتان چونگی نمبر 14 پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے اگلے روز مختلف تاجر‘ سیاسی ‘ سماجی شخصیات کے وفود سے ملاقاتیں اور پریس کلب ملتان میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب بھی کرینگے۔ عوامی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر بابو محمد اکرم انصاری‘ ضلعی و سٹی عہدیدار دونوں ورکرز کونونشنز کی کامیابی کیلئے عوامی مہم شروع کردی ہے۔