بلاول کی محبت میں گرفتار لڑکی ملنے گیلانی ہاؤس پہنچ گئی‘10 سال سے چیئرمین پی پی کی منتظر، ہر دعا میں انہیں مانگا، کرن
ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان کی کرن چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی محبت میں گرفتار ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرن، بلاول بھٹو سے ملنے گیلانی ہاؤس پر پہنچ گئی تاہم اسے ملنے نہیں دیا گیا۔ کرن نے کہا ہے کہ میں بلاول بھٹو سے شادی کروں گی لیکن مجھے بلاول سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ گزشتہ روز لکڑمنڈی ملتان کی رہائشی کرن بلوچ بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خواہش لے کر گیلانی ہاؤس پہنچی تو اس کے ہاتھوں میں تحفے بھی تھے۔ اس موقع پر کرن بلوچ کا کہنا تھا کہ میں 10 سال سے بلاول بھٹو زرداری کا انتظار کر رہی ہوں۔ بلاول کے لیے منتیں مانگی اور کوئی نماز نہیں چھوڑی، ہر دعا میں ان کو مانگا۔ آج بلاول کے لیے تحائف بھی لے کر آئی مگر مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔ کرن بلوچ کا کہنا ہے کہ کیا ہوا کہ میں غریب ہوں لیکن میرا دل چاہتا ہے میں بلاول کی دلہن بنوں، بلاول بھٹو زرداری سے ملنے لاہور بلاول پاس گئی مگر وہاں بھی ظالم سماج نے مجھے بلاول بھٹو زرداری سے نہیں ملنے دیا۔