بورے والا : رنگ روڈ کی تعمیر میں رکاوٹ تجاوزات ختم کریں گے : ڈپٹی کمشنر
بورے والا(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ بورے والا رنگ روڈ کی تعمیر میں روکاٹ کا سبب بننے والی تجاوزات کو سو فیصد ختم کرانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر مکمل عملددرآمد کروانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،ضلعی و تحصیل انتظامیہ،بلدیہ،پولیس اور محکمہ انہار ان تجاوزات کو ہر ممکن طور پر ختم کروائیں گے اس سلسلہ میں کوئی دباﺅ،سفارش یا رکاوٹ کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے40ملین روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر دی ہے اور آئندہ ہفتے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ بورے والا متوقع ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز شریف رنگ روڈ منصوبے پر تجاوزات کے خاتمہ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد سہیل کیفی،ارکان اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری ارشاد احمد آرائیںاور دیگر افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔