خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے منی لانڈرنگ میں ملوث کمپنی پر چھاپہ،3 افراد گرفتار
(خبرنگار) کسٹم انٹیلی جنس لاہور نے سرکاری خزانے کو کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں کا نقصان پہنچانے، منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر جانوروں کی ویکسین، ادویات اور پری مکس درآمد کرنیوالی کمپنی ماروش انٹرنیشنل کے دفاتر اور گوداموں پر چھاپے مار کر 3 افراد کو گرفتار اور تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ فیاض الحسن (کراچی)، شاہد اور مبشر کو لاہور گودام سے گرفتار کرلیا گیا۔