بستی شورکوٹ کے قریب فیڈر بس یوٹرن پر ٹرالر سے ٹکرا گئی‘ شیشہ ٹوٹ گیا
ملتان (خبرنگارخصوصی) بستی شورکوٹ کے نزدیک میٹرو کی فیڈر بس یوٹرن پر ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے بس کو معمولی نقصان پہنچا فیڈر بس نمبرایل ای ٹی 3224 بہاولپور بائی پاس سے اڈا بلی والا کی طرف جا رہی تھی کہ یوٹرن سے موڑ کاٹتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے بس کی ایک سائیڈ کا شیشہ ٹوٹ گیا۔